اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی سکواڈ پرتھ سے برسبین روانہ

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی سکواڈ آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لئے پرتھ سے برسبین روانہ ہو گیا۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں، برسبین پہنچنے والوں میں عثمان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ کے 6 کھلاڑی جو ٹی 20 سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں آج رات پرتھ سے پاکستان روانہ ہوں گے، پاکستان واپس آنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، عامر جمال، فیصل اکرم اور محمد حسنین شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے