اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھیلنا ہے یا نہیں؟صاف جواب دو! پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارت کو واضح خط

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے ’’ ہاں یا نا ں ‘‘ میں تحریری جواب دینے کیلیے بھارت کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان طویل عرصے بعد آئندہ برس فروری، مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، ہر بار کی طرح بھارت نے اب بھی رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل عموما تین ماہ قبل اپنے ایونٹس کا شیڈول جاری کرتی ہے،اب بھی یہی ارادہ ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے حوالے سے اپنی حکومت سے ہاں یا ناں میں تحریری جواب لے کر دے،10،11 اور 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن شیڈول جاری کرنے کی تقریب ہوگی جس میں آئی سی سی حکام بھی موجود رہیں گے۔

ماضی کو دیکھا جائے تو ٹیم کے دورہ  پاکستان پر فیصلے کا بھارتی حکومت کبھی تحریری طور پر اعلان نہیں کرتی، اب بھی اس کا امکان دشوار لگتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارت سے کوئی جواب نہ ملا تو بھی شیڈول جاری کر دیا جائے گا جس میں اس کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں،البتہ انکار کی صورت میں آئی سی سی نے پہلے سے ہی ایک پلان بی بنایا ہوا ہے جس کیلیے اضافی بجٹ بھی مختص ہو چکا لیکن عوامی سطح پر بات نہیں کی جاتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے