اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایڈیلیڈ ون ڈے: قومی ٹیم میں ریگولر سپنر شامل کرنے پر غور

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(اویس عباسی) قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریگولر سپنر کو کھلانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کس سپنر کو دوسرے ون ڈے میچ میں کھلایا جائے گا یہ فیصلہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر کیا جائے گا، پاکستان کے سکواڈ میں فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سپنر کھلانے کی صورت میں ایک فاسٹ باؤلر کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے کسی ایک کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کل ایڈیلیڈ میں پریکٹس کرے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے