اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاپ ٹیم کیخلاف ڈیبیو بڑے اعزاز کی بات ہے: عرفان خان نیازی

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور ایک ٹاپ ٹیم کے خلاف ڈیبیو کرنے کا موقع ملنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ بڑی ٹیم کے خلاف ڈیبیو کا مطلب ہے کہ ٹیم آپ پر بھروسہ کر رہی ہے جس سے مجھے خود اعتمادی ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز سکول سطح پر کیا اور ہمیشہ یہی عزم رکھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہے، انڈر 19 کرکٹ کے دنوں میں ان کے کوچ  نے ایک دن انہیں ایک کاغذ دے کر اپنے خواب لکھنے کو کہا۔

عرفان نے لکھا کہ وہ انڈر 19 ورلڈ کپ، پی ایس ایل اور پھر پاکستان کی ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں، آج وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لئے میں نے اپنا گھر چھوڑ کر فیصل آباد میں قیام کیا، چھ چھ ماہ گھر نہیں جا پاتا تھا لیکن میری فیملی نے ہمیشہ میرے خواب کی حمایت کی۔

عرفان خان نے مزید کہا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ہی ایک کھلاڑی بڑا بنتا ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلیں اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے