اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پلان ہے: عباس آفریدی

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کے فاسٹ باولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پلان ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کافی مشکل ہوتی ہیں، وہاں کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ کافی مددگار ثابت ہو گا، یہاں ہم اپنے سکلز پر کام کر رہے ہیں، سلوور ون سے ٹارگٹ کرنا چاہوں گا،پیٹ کمنز اچھے پلیئر ہیں، خواہش ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں۔

عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر باولرز رنز بھی دیتا ہے تو وہ حوصلہ دیتے ہیں،بیٹنگ شروع ہی سے پسند رہی ہے، اس پر کام کر رہا ہوں، کوشش کر رہا ہوں کہ ایک اچھا آل راؤنڈر بن سکوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے