اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا قومی ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہورنیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا،پی آئی اے قومی فخر کی علامت ہے، ایئر لائنز کو حکومت کی نااہلی اورغیرذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے یہ  دعویٰ بھی کیا ہے کہ پی آئی اے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے