اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا 8 کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ میلبرن روانہ

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 8 کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ میلبرن روانہ ہوگیا۔

 کراچی سے دبئی کے راستے میلبرن روانہ ہونے والوں میں پاکستان وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، کامران غلام، عبداللہ شفیق، عامر جمال، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سمیت منیجمنٹ کے 5 ارکان بھی میلبرن روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پہلے مرحلے میں پاکستان سکواڈ کے 7 کھلاڑی پہلے ہی میلبرن پہنچ چکے ہیں۔

ان میں سابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے