اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد مسرور قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقا کیلئےمحمد مسرور کو بطور فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محمد مسرور کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے البتہ محمد مسرور پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، محمد مسرور کل کراچی سے دیگر پلیئرز کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے