اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو واچ لسٹ پر ڈال کر 4 ماہ میں معاملات درست کرنے کی مہلت دے دی۔

واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے واڈا قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا، دیگر 6 ممالک کو بھی واچ لسٹ پر ڈالا گیا ہے۔

واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو جنوری 2025 تک معاملات درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن تک واڈا کوڈ کے مطابق اقدامات نہیں ہوئے تومزید کارروائی ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے