اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانیوالے راشد نسیم کا ایک اور اعزاز

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے چائنیز مارشل آرٹس ماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نے نن چکو مقابلوں میں پانچویں بار شکست دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔

چین کے ماسٹر شی ڈیشانگ نے ایک منٹ میں نن چکو سے 74 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، راشد نسیم نے یہ ریکارڈ نن چکو کی مدد سے ایک منٹ میں 80 غبارے پھاڑ کر توڑ دیا۔

راشد نسیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جانے والا 122 واں ریکارڈ منظور کرلیا  گیا، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی موصول ہوگیا جس کو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔

 پاکستانی مارشل آرٹسٹ  نے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے