اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات، پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں: ساجد

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے، اپنی پرفارمنس پر ہمیشہ فوکس رکھتا ہوں۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو تیار رکھا ہوا تھا، بدقسمتی سے بنگلہ دیش کے خلاف موقع نہیں ملا، مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کو ساجد خان نے ہی بڑا جھٹکا دیا، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک سمیت 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ جو روٹ اور ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ کے درمیان میں کچھ نہیں ہے لیکن سائیڈ سے ٹرائی کرنا پڑ رہی ہے، ہیری بروک بیک فٹ پر کھیل رہے تھے، انہیں پلان کیا ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے