اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بین ڈکٹ کا دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ بارے دلچسپ تبصرہ

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اپنا تبصرہ جاری کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ آج پچ پر سپن زیادہ ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مزید سپن ہوگا۔

بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ کل کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز کریں، آخری سیشن کے آخر میں پاکستانی سپنرز نے اچھی بولنگ کی۔

اپنی سنچری پر بات کرتے ہوئے بین ڈکٹ نے کہا کہ سنچری کرنے کے بعد ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، چوتھی اننگز اس پچ پر آسان نہیں ہوگی۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، زیادہ سویپ شاٹس کی کوشش نہیں کی۔

خیال رہے بین ڈکٹ نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے