اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، کانسی کا تمغہ پاکستانی ایتھلیٹ کے نام رہا

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستانی ایتھلیٹ ملیحہ علی نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

انڈونیشیا میں 15 سے 18 اکتوبر 2024 تک جاری چھٹی ایشین اوپن (کیورگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور گیریژن یونیورسٹی کی ملیحہ علی نے 73 کلو گرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے اور ملیحہ علی کی محنت اور لگن کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن ’ شن جیونگ جن ‘ نے حاصل کی جن کا تعلق ری پبلک آف کوریا سے ہے، چاندی کا تمغہ انڈونیشیا کی مہیشوری نادیرا نے جیتا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے