اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لے کر آؤں گا، باکسر محمد وسیم

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے۔

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید و دیگر اعلیٰ حکام  نے ایئر پورٹ پر باکسر محمد وسیم کا استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا پرتپاک استقبال پر حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہوں، ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔

اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا شاہ زیب کے بعد محمد وسیم  نے بھی ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، یوتھ کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا، نوجوانوں کی کھیلوں کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے