اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہیلمٹ کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کردی، یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے، بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالج اور یونیورسٹی میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافے اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے