اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی میں تین روزہ ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی کی ہینڈ آن ورکشاپ

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے لئے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اگنائٹ، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے تعاون سے یو سی پی میں تین روزہ ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی کی ہینڈ آن ورکشاپ منعقد ہوئی، ورکشاپ میں یو سی پی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوسرے روز طلبا و طالبات کو سائبر سکیورٹی کی ایڈوانس ٹریننگ فراہم کی گئی، ٹرینرز کی جانب سے طلبا و طالبات میں مختلف چیلنجز اور کوئزمقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔

ٹریلیم انفارمیشن سکیورٹی سسٹم کے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپروائزر عبدالرحمنٰ اور منیجر آئی ٹی اگنائٹ اورنگزیب راؤ کا کہنا ہے کہ طلباوطالبات کو ویب ایپلی کیشن اٹیک کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، سٹوڈنٹس کو مختلف سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔

طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ ورکشاپ میں ٹرینرز کی جانب سے جو چیلنجز اور کوئز دیئے جاتے ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے