اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار ہے، خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔

خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سبب بن سکتی ہیں، پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش متوقع ہیں جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے  نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے