اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنا علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے، گورنر پنجاب

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنا علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے۔

 ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گورنر ہاؤس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مفتی راغب حسین نعیمی سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ پنجاب و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد یوسف اعوان اور دیگر بھی موجود  تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اسلام میں محبت، برداشت اور رواداری پر بہت زور دیا گیا ہے، انہی احکامات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ معاشرے میں بہتری لانے کے لئے سب کو انفرادی اور اجتماعی کاوشیں کرنی چاہئیں۔

 

 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے