اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر برقرار

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اگلے 48 گھنٹوں میں ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد، تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 50 فیصد تک ہے، بھاکڑا ڈیم 57 فیصد، پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے