اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سروس ایریاز میں غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر ساڑھے تین لاکھ روپے کے جرمانے

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) موٹرویز پولیس نے غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر شاپس اور ہوٹلز پر جرمانے عائد کر دیئے۔

موٹرویز پر بنے ریسٹورنٹس میں غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء کی فروخت سے متعلق مسافروں نے درجنوں شکایات کیں جس پر موٹرویز پولیس نے ایکشن لیا۔

سروس ایریاز میں بنی شاپس اور ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے، غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد شاپس اور ہوٹلز سیل، مختلف شاپس اور ہوٹلز کو ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کئے گئے۔

 موٹرویز پولیس نے چھاپے ایم ون، ایم ٹو، سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے پر مارے، چھاپہ مار ٹیموں میں مقامی اسسٹنٹ کمشنرز ، موٹروے پولیس اور فود اتھارٹی اہلکار شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے