اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں بارش کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں بارش کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اقبال ٹاؤن، سمن آباد، لکشمی چوک، مال روڈ، نشتر ٹاؤن، چوبرجی، اسلام پورہ اور اطراف میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اعدادو شمار کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک جا پہنچا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں آج بھی آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے جس کے باعث لاہور میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے