اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف واپڈا پیغام یونین سراپا احتجاج

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف واپڈا پیغام یونین سراپا احتجاج بن گئے۔

واپڈا پیغام یونین نے لیسکو ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی میدان لگایا، مظاہرین  نے حکومت اور لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مرکزی صدر واپڈا پیغام یونین سراج الدین ثاقب اور سیکرٹری توقیر اسلام نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی طرف جا رہی ہے، آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدے فوری ختم کئے جائیں۔

واپڈا پیغام یونین کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ  نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کی مثال سب کے سامنے ہے، حکومت اسے 169 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے