اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں بارے بات نہیں ہوئی: جے یو آئی ف

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سینیٹ کی نشستوں کے ایشو پر مرکزی ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کی نشستوں کا موضوع کبھی زیر بحث ہی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیبل سٹوریز کے ذریعے پارٹیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں، گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے، ہمارے اور پی ٹی آئی کے مابین پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو زمین پر بیٹھ آسمان پر تھوکنے کی عادت ختم کرنی پڑے گی، فیصل کریم کنڈی اپنے سیاسی قد کاٹھ سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر صاحب صدر پاکستان سے کم از کم بات کرنے کا سلیقہ سیکھ لیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے