اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) باجوڑ میں خوارج کی پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن کے دوران 3 جوان شہید جبکہ 5 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے5 خوارج ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے