اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ نیا ریفرنس :عمران خان اور بشریٰ بی بی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، وکلاء صفائی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، سماعت کے دوران ریمانڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے تحریری بیان دیدیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے بیان لکھ کر دیا جبکہ بشری بی بی نے لکھی تحریر پر اپنے دستخط کئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا، عدالت نے چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کر دیا۔

کیس کی آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 36 دن کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے