اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: عدالت کا ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر  نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں  مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔

تفتیشی افسر  نے عدالت سے شناخت پریڈ مکمل کرنے کیلیئے ایک دن کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت پریڈ 20 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

دورن سماعت تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا، ملزمہ آمنہ عروج  نے خلیل الرحمان کے بلیک کرنے کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا، ملزم حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے