اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بطور چانسلر جامعات میں معیاری تعلیم و تحقیق کو بہتر بنانا ترجیح ہے: گورنر

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ملاقات کی۔

 ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور  گورنر پنجاب کو کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا ترجیح ہے، پنجاب کی جامعات میں اہم انتظامی سیٹوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، تعلیم کا معیار بہتر ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے