اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ٹیوٹا کے اداروں میں اکتوبر سے ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

19 May 2024
19 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے اداروں میں اکتوبر سے ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی، انتظامی و تدریسی کارکردگی ،لیبز کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

 چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر نے  ادارے کے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، اجلاس میں ٹیوٹا کی 20 ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوٹا کے اداروں اور لیبز کی اپ گریڈیشن کا پلان بنالیا ہے، پہلے مرحلے میں 6 اداروں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، ٹیوٹا کے اداروں میں اکتوبر سے  ایوننگ  کلاسز شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے