اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے سے روک دیا

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کوطلباء کوالیکٹرک بائیکس دینے سے پیر تک روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلباء کوالیکٹرک بائیکس دینے سے پیر تک روکتے ہوئے الیکٹرک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ الیکٹرک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ طلباء کوالیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، طالب علم لڑکیوں کےتعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے، طلباء کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیاجائے۔

عدالت نے شہروں میں بائیکس کی تقسیم  کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے