اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس میں صوبے کے پہلے سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے صوبے کا پہلا سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر بنا لیا۔سائبر کرائم سے متعلق شکایات اب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جمع ہو سکیں گی ۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کو سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ یہ  سنٹر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں کام کرے گا۔

سائبر کرائم سے متعلق شکایات کو سننے کے لیے اب پہلے ڈی ایس پی سائبر کرائم کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے،ڈی ایس پی احمد عثمان سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر کی سربراہی کریں گے۔

شہری صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سینٹر میں رابطہ کر سکیں گے،شہری فون نمبر (04299203194) پر رابطہ کر کے رہنمائی بھی لے سکیں گے۔

شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس سٹیشن سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرے گا۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق مقدمات کی تفتیش بھی سائبر کرائم یونٹ کے افسران کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے