اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ گرفتار

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی ہوٹا) کی ٹیم نے لاہور کے آزادی چوک پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران نجی ہسپتال میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور پی ہوٹا کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کے الزام میں گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر اویس اور اس کا کینگ 5 سال سے غیرقانونی پیوند کاری کر رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان اشتہاری تھے جن کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد چھاپے مارے گئے لیکن گینگ کو پکڑا نہیں جا سکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کے دوران مریض اور گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے