اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیخلاف مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہوں کی بیانات قلمبند کر لئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

سماعت کے دوران چار مزید گواہان کے بیانات قلمبند، ایک پر جرح مکمل کر لی گئی، ریفرنس میں اب تک 25 گواہان کے بیانات قلمبند اور 16 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے