اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب پر اندراج مقدمہ  کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف ورزی کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے