اپ ڈیٹس
  • 258.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.70 قیمت فروخت : 300.24
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.86 قیمت فروخت : 348.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.26 قیمت فروخت : 183.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.97 قیمت فروخت : 203.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2936 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی آئی جی آپریشنز کا مختلف تھانوں کا دورہ، ورکنگ کا جائزہ

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے تھانہ شادباغ، نولکھا، مصری شاہ اور تھانہ باغبانپورہ کا دورہ کیا، انہوں نے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک،حوالات اور ویٹنگ ایریا سمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔

محمد فیصل کامران نے کیو میٹک مشین سمیت دیگر آلات کی ورکنگ چیک کی،ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانوں کی نفری سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی و رابری کے خلاف مزید متحرک ہوکر تادیبی کارروائیاں کی جائیں، پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اُن کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ایف آئی آر کا برووقت اندراج یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے