اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام چیلنج

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کیخلاف درخواست فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے، حکومت نے 3900 روپے فی من گندم کی خریداری کیلئے پالیسی جاری کی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہیں کی، بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں گندم مافیاز کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،سرکاری قیمت پر گندم کی خریداری نہ کر کے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے اور  گندم مافیاز کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے