اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹی ٹوئنٹی میچوں پرجوا کھیلنے والے 1863 قمار باز گرفتار

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے پیش نظر روایتی و آن لائن قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران423مقدمات درج،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کےد وران کینٹ ڈویژن میں 367 ،سول لائنزمیں 218، سٹی میں 657، اقبال ٹاؤن میں 283،ماڈل ٹاؤن میں 169اورصدرڈویژن میں 169ملزمان گرفتار کئے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو روایتی قمار بازی اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا  حکم دے دیا، افسروں  کوجوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ، آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائےاور لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

سی سی پی اولاہور کامزید کہنا تھا کہ آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جوا ایک سماجی لعنت ہے، والدین اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں، شہری قماری بازی و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے