اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توڑ پھوڑ کیس: فیصل جاوید سمیت2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فیصل جاوید اور عامر مغل کی ضمانت میں 6مئی تک توسیع کردی۔

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے عامر مغل،فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں6 مئی تک توسیع کردی۔

درخواست گزار فیصل جاوید اور عامر مغل اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، دوان سماعت جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ سب درخواستیں ایک ساتھ ہی سن لیں گے آج ہمارےپراسیکیوٹر بھی نہیں ہیں۔

وکیل درخواست گزاروں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے، عدالت نوٹس جاری کرے جو پیش نہیں ہو رہے ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ آج حاضری پوری کریں اور نقول وصول کر لیں، آج جس کی حاضری نہیں ہو گی اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عامر محمود کیانی عدالت پیش نہیں ہوئے ہیں آپ کہتے ہیں ان کے وارنٹ جاری کرتے ہیں، میں آرڈر کروں گا اور وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت جاری کریں گے۔

درخواست گزار فیصل جاوید نے دوان سماعت عدالت سے استدعا کی کہ میں دور سے آتا ہوں، پشاور سے آنا پڑتا ہے اور ہر تاریخ پر آتا ہوں لمبی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے فیصل جاوید سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج کل اسلام آباد میں نہیں رہ رہے ؟ ویسے آج پشاور جانے کا موسم نہیں ہے۔

فیصل جاوید نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ جی نہیں آج آپ کے پاس ہی ہیں، ویک اینڈ پر ادھر آتا ہوں۔

 دلائل سننے کے بعد عدالت نے حاضری مکمل کر کے نقول تقسیم کرنے کی تاریخ 17 مئی مقرر کرتے ہوئے مزید سماعت 17 مئی  تک ملتوی کردی۔

واضح رہے فیصل جاوید سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے