اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی، عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے