اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد دہشتگردی عدالت ، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں3 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پرحاضری مکمل کرانے کا حکم دیا ۔اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا تھا ، کورٹ نمبر 3 نے 4مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے