اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس حکام سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے