اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھاٹی گیٹ پولیس کی پتنگ سازی و فروشی کے خلاف کارروائی، ملزم آصف گرفتار

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں پتنگ فروشوں اور سازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

بھاٹی گیٹ پولیس نے پتنگ سازی و فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پتنگیں تیار کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔

ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 4035 تیار پتنگیں، 158 کیمیکل ڈور کے پنے، 3600 بانسی تیلے، 200 نلیاں اور گڈی پیپر برآمد ہوا، دوران گرفتاری ملزم کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی۔  

ملزم آصف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے جس کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم آصف کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین علی اور ٹیم کو کارروائی کرنے پر شاباش دی، ان کا کہنا تھا انسداد پتنگ فروشی و سازی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے