اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی آئی جی آپریشنز کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔

ذرائع کے مطابق  ایک پولیس افسر نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان سے ملاقات کروانے کے لئےچیف جسٹس سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا  اورڈی آئی جی آپریشنز کی چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست پہنچائی۔  ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا ۔

ڈی آئی جی کی چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کے لئے اجازت  نہ ملنے پر پولیس آفیسر واپس لوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ہائی کورٹ کے  دیگر ججز سے چیمبر میں ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کو ججز سے ملنے کی کوششیں کرنے  کی بجائے اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے