اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

واضح رہے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے