اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33 مقدمات درج کر رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کیخلاف لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ حماد اظہر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے