اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں برائلر گوشت کے نرخوں کا بحران سنگین، شہری پریشان

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں چکن کا بحران وبال جان بن گیا۔

زندہ برائلر کا سرکاری سپلائی ریٹ 22 روپے کلو بڑھا کر 463 روپے کلو مقرر، فارمرز نے سپلائی ریٹ مزید 32 روپے کلو بڑھا کر 495 روپے کر دیا، شہر کے کئی علاقوں کی 80 فیصد سے زائد برائلر شاپس بند رہیں۔ 

شہریوں کا کہنا ہے غریب سے برائلر گوشت بھی چھین لیا، حکومت پولٹری مافیا پر ہاتھ کیوں نہیں ڈال رہی۔

صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید نے کہا ہے کہ ہم ہرگز برائلر گوشت مہنگا کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہے، انتظامیہ چکن کے سرکاری سپلائی ریٹ پر عملدرآمد بھی بنائے، پہلے کی طرح ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر ریٹس کا تعین اب بھی کیا جائے۔

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے برائلر کے دکانداروں پر واضح کیا ہے کہ وہ سپلائی نہ اٹھائیں اور کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے