اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،79 افراد گرفتار

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی زائد نرخوں میں فروخت پر لاکھوں روپے کے جرمانے اور 79 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کے ریلیف کی بنیادی سطح تک منتقلی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف کارروائیوں کے دوران  3 ہزار 496 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 79 مقدمات درج کر کے 592 روٹی و نان پوائنٹس کو جرمانے کردیئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2 ہزار 416 مقامات کو چیک کیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے248، اے سی شالیمار نے 229 اور اے سی رائیونڈ نے 132 مقامات چیک کیے، اے سی ماڈل ٹاؤن نے 461، اے سی کینٹ نے 110 پوائنٹس کو خود چیک کیا۔

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ 592 روٹی و نان پوائنٹس پر قیمتوں کی خلاف ورزی پر جرمانے کر کے 79 افراد کو حراست میں لیا گیا، روٹی اور نان کے نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کے اطلاق کے لئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہے۔

رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت کے مطابق عوام تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،شہری اپنے اردگرد روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر فوراً ہمیں سوشل میڈیا یا کال پر اطلاع دیں، روٹی او ر نان پوائنٹس کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800003245 پر اندراج کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے