اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آج سے پٹرول، ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مطالبات پورے نہ ہونے پر آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

 آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان میٹرائزڈ سسٹم کے تحت ٹینکرز کی بھرائی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کیا گیا ہے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔

آئل ٹینکر زاونر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ناپ تول میں کمی کا مطالبہ پورا  ہونے تک پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل رہے گی، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سپلائی نہیں کی جائے گی، تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہے گی۔

آئل ٹینکر زاونر زایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پی ایس او حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر نوٹس بھی بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے