اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے: وزیر خزانہ

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایف ایم) سے اربوں ڈالر کے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ہوگا، پہلے معاہدے کی ایک اعشاریہ 10 ارب ڈالر کی حتمی قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام سے پاکستان میں مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے ایک پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، پاکستان کی ترقی اور معیشت میں بہتری کی رپورٹس عالمی ادارے دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں،  پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا،  ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں تجربے کو معاشی استحکام کے لیے بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی ترقی کیلئے انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کو بھی 15 فیصد تک لے جاناہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے