اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر جواب طلب

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس  شاہد کریم نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بین الاقوامی مارکیٹ میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے  جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے