اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیصل ٹاؤن: لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران شہر ی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری عدنان سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے، شہری عدنان نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکو ساتھی کے ہمراہ زخمی حالت میں فرار ہوا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن  15 کی کال پر ڈی بلاک میں پولیس کا ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 10 منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جس کے دوران دوسرا ڈاکو بھی زخمی ہوگیا۔

 فیصل ٹاؤن پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے کرگرفتار کرلیا اور  ملزمان کے قبضہ سے شہری کا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے